سورة الصافات - آیت 25
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا ہے تمھیں، تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ﴾ یعنی آج تمہارے ساتھ کیا ہوا؟ تم پر یہ کیا مصیبت آن پڑی کہ تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرسکتے، حالانکہ تم تو دنیا میں اس زعم باطل میں مبتلا تھے کہ تمہارے معبود تم سے عذاب کو دور کردیں گے، تمہاری مدد کریں گے یا اللہ کے ہاں تمہاری سفارش کریں گے؟ تو گویا وہ اس سوال کا جواب نہیں دیں گے کیونکہ ان پر ذلت اور بے چارگی چھائی ہوئی ہوگی اور وہ اپنے آپ کو جہنم کے عذاب کے حوالے کر رہے ہوں گے، وہ ڈرے ہوئے اور مایوس ہوں گے اور بول نہیں سکیں گے۔