سورة الصافات - آیت 13
وَإِذَا ذُكِّرُوا لَا يَذْكُرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جب انھیں نصیحت کی جائے وہ قبول نہیں کرتے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَ﴾” اور“ یہ بھی انتہائی تعجب خیز بات ہے کہ ﴿إِذَا ذُكِّرُوا﴾ ” جب انہیں (اس چیز) کی یاددہانی کرائی جاتی ہ‘‘ جسے وہ اپنی عقل و فطرت میں پہچانتے ہیں اور ان کی توجہ اس طرف مبذول کرائی جاتی ہے ﴿ لَا يَذْكُرُونَ﴾ ” تو وہ توجہ نہیں کرتے۔“ اگر یہ جہالت ہے تو یہ ان کی کند ذہنی کی سب سے بڑی دلیل ہے کیونکہ ان کو ایک ایسی چیز کی یاد دہانی کرائی گئی ہے۔ جو ان کی فطرت میں راسخ ہے اور عقل اسے جانتی ہے اور اس میں کوئی اشکال نہیں اور اگر یہ تجاہل اور عناد کی بنا پر ہے تو یہ عجیب تر ہے۔