سورة يس - آیت 62
وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنكُمْ جِبِلًّا كَثِيرًا ۖ أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بلاشبہ یقیناً اس نے تم میں سے بہت سی مخلوق کو گمراہ کردیا۔ تو کیا تم نہیں سمجھتے تھے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
تم نے میرے عہد کی حفاظت کی نہ میری وصیت پر عمل کیا، بلکہ تم نے اپنے دشمن یعنی شیطان سے دوستی رکھی، لہٰذا ﴿ أَضَلَّ مِنكُمْ جِبِلًّا كَثِيرًا﴾ اس نے تم میں سے بہت زیادہ مخلوق کو گمراہ کیا ﴿أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ﴾ یعنی کیا تم میں عقل نہیں جو تمہیں تمہارے رب اور حقیقی سرپرست کے ساتھ موالات رکھنے کا حکم دے اور تمہیں تمہارے بدترین دشمن کو اپنا دوست اور سرپرست بنانے سے روکے۔ اگر تمہاری عقل صحیح ہوتی تو تم ہرگز ایسا نہ کرتے۔