سورة يس - آیت 61

وَأَنِ اعْبُدُونِي ۚ هَٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور یہ کہ میری عبادت کرو، یہ سیدھا راستہ ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَ﴾ ” اور“ میں نے تمہیں حکم دیا تھا : ﴿أَنِ اعْبُدُونِي﴾ کہ میرے اوامر کی تعمیل کرتے اور میری نافرمانی سے بچتے ہوئے میری عبادت کرو ﴿هَـٰذَا﴾ یعنی میری عبادت، میری اطاعت اور شیطانی کی نافرمانی کرنا ﴿ صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ﴾ ” سیدھا راستہ ہے۔“ پس صراط مستقیم کے علوم و اعمال انھی مذکورہ و امور کی طرف راجع ہیں۔