سورة يس - آیت 24

إِنِّي إِذًا لَّفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یقیناً میں تو اس وقت ضرور کھلی گمراہی میں ہوں گا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿إِنِّي إِذًا﴾ ” بے شک میں اس وقت“ یعنی اگر میں نے ان معبودوں کی عبادت کی جن کے یہ اوصاف ہیں تو ﴿ لَّفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ﴾ ” صریح گمراہی میں ہوں۔“ اس کے اس تمام کلام میں ان کی خیر خواہی، رسولوں کی رسالت کی گواہی اور رسولوں کی خبر پر صرف اللہ وحدہ لاشریک کی عبادت کے تعین کے ذریعے سے ہدایت کو اختیار کرنا جمع ہے، نیز اس میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کے دلائل، غیر اللہ کی عبادت کا بطلان، اس کے دلائل و براہین، غیر اللہ کی عبادت کرنے والوں کی گمراہی کی خبر اور قتل کے خوف کے باوجود اس مرد صالح کے ایمان کے اعلان کا ذکر ہے۔