سورة سبأ - آیت 35
وَقَالُوا نَحْنُ أَكْثَرُ أَمْوَالًا وَأَوْلَادًا وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور انھوں نے کہا ہم اموال و اولاد میں زیادہ ہیں اور ہم ہرگز عذاب دیے جانے والے نہیں ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَقَالُوا نَحْنُ أَكْثَرُ أَمْوَالًا وَأَوْلَادًا ﴾ ” اور انہوں نے کہا کہ ہم زیادہ مال اور اولاد والے ہیں“ یعنی ان لوگوں سے جنہوں نے حق کی اتباع کی۔ ﴿وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ ﴾ ” اور ہم عذاب دئیے جانے والوں میں سے نہیں ہیں۔“ یعنی اول تو ہمیں دوبارہ زندہ نہیں کیا جائے گا۔ اگر ہمیں دوبارہ زندہ کیا بھی گیا تو وہ ہستی جس نے ہمیں اس دنیا میں مال اور اولاد سے نوازا ہے، وہ ہمیں آخرت میں اس سے بھی زیادہ مال اور اولاد سے نوازے گی۔ اور ہمیں عذاب نہ دے گی۔