سورة الأحزاب - آیت 67

وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور کہیں گے اے ہمارے رب! بے شک ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کا کہنامانا تو انھوں نے ہمیں اصل راہ سے گمراہ کردیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا﴾ ” اور کہیں گے : اے ہمارے رب ! ہم نے اپنے سرداروں اور بڑے لوگوں کا کہا مانا“ اور ہم نے گمراہی میں ان کی تقلید کی ﴿فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا﴾ ” تو انہوں نے ہمیں راستے سے بھٹکا دیا۔“ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَىٰ يَدَيْهِ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا لَّقَدْ أَضَلَّنِي عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ إِذْ جَاءَنِي وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِلْإِنسَانِ خَذُولًا﴾ ” اور ظالم اس روز اپنے ہاتھوں پر کاٹے گا اور کہے گا، کاش میں نے رسول کا راستہ اختیار کیا ہوتا۔ ہائے میری ہلاکت ! کاش میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا اس نے مجھے نصیحت کے بارے میں گمراہ کردیا جب وہ میرے پاس آئی۔ “