سورة الأحزاب - آیت 31

وَمَن يَقْنُتْ مِنكُنَّ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ وَتَعْمَلْ صَالِحًا نُّؤْتِهَا أَجْرَهَا مَرَّتَيْنِ وَأَعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِيمًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور تم میں سے جو اللہ اور اس کے رسول کی فرماں برداری کرے گی اور نیک عمل کرے گی اسے ہم اس کا اجر دو بار دیں گے اور ہم نے اس کے لیے با عزت رزق تیار کر رکھا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ مَن يَقْنُتْ مِنكُنَّ ﴾ یعنی تم میں جوئی کوئی اطاعت شعار ہوگی ﴿ لِلّٰـهِ وَرَسُولِهِ وَتَعْمَلْ صَالِحًا ﴾ ” اللہ کی اور اس کے رسول کی اور وہ نیک عمل کرے گی۔“ خواہ وہ عمل تھوڑا ہو یا بہت ﴿ نُّؤْتِهَا أَجْرَهَا مَرَّتَيْنِ ﴾ ” ہم اسے دگنا اجر دیں گے“ یعنی وہ اجر جو ہم دوسروں کو عطا کرتے ہیں، ان کو ان سے دوگنا اجر عطا کریں گے ﴿ وَأَعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِيمًا ﴾ ” اور ہم نے اس کے لئے عزت کی روزی تیار کر رکھی ہے۔“ اس سے مراد جنت ہے، چنانچہ ازواج مطہرات نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی، نیک عمل کئے تو اس سے ان کا اجر و ثواب بھی معلوم ہوگیا۔