سورة الروم - آیت 52
فَإِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَىٰ وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاءَ إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس بے شک تو نہ مردوں کو سناتا ہے اور نہ بہروں کو پکار سناتا ہے، جب وہ پیٹھ پھیر کر لوٹ جائیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَإِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَىٰ وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاءَ﴾ ” بلاشبہ آپ مردوں کو اپنی پکار سنا سکتے ہیں نہ بہروں کو“ خاص طور پر اس وقت ﴿ إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِينَ﴾ ” جب یہ پیٹھ پھیر کر جا رہے ہوں“ تب تو آپ ان کو بدرجہ اولیٰ نہیں سنا سکتے کیونکہ ان کے اندر اطاعت اور نفع بخش سماعت کے موانع بہت زیادہ ہیں جس طرح آواز حسی کے سننے سے بہت سے موانع ہوتے ہیں۔