سورة الروم - آیت 16

وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَلِقَاءِ الْآخِرَةِ فَأُولَٰئِكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور رہ گئے وہ جنھوں نے کفر کیا اور ہماری آیات اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا تو وہ عذاب میں حاضر رکھے جائیں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا﴾ ” اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا“ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا انکار کیا، ان کے مقابلے میں کفر کیا ﴿وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا﴾ ” اور ہماری (ان) آیتوں کو جھٹلایا“ جنہیں ہمارے رسول لے کر آئے تھے ﴿فَأُولَـٰئِكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ ﴾ ” تو وہ لوگ عذاب میں ڈالے جائیں گے۔“ جہنم ان کو ہر طرف سے گھیر لے گی، دردناک عذاب ان کے دلوں تک پہنچ جائے گا، ابلتا ہوا پانی ان کے چہروں کو بھون ڈالے گا اور ان کی انتڑیوں کو کاٹ کر رکھ دے گا۔ دونوں گروہوں کے درمیان کتنا فرق ہے؟ نعمتوں سے سرفراز اور عذاب میں مبتلا دونوں گروہوں کے مابین کہاں برابری ہے؟