سورة القصص - آیت 41
وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يُنصَرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ہم نے انھیں ایسے پیشوا بنایا جو آگ کی طرف بلاتے تھے اور قیامت کے دن ان کی مدد نہیں کی جائے گی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ﴾ ” نیز ہم نے انہیں جہنم کی طرف دعوت دینے والے سرغنے بنادیا“ یعنی ہم نے فرعون اور اس کے سرداروں کو ایسے راہنما بنایا جن کی پیروی کا انجام جہنم کی رسوائی اور بدبختی ہے۔ ﴿وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يُنصَرُونَ﴾ اور قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچانے کے لئے ان کی مدد نہیں کی جاسکے گی، وہ کمزور ترین لوگ ہوں گے، اپنے آپ سے عذاب کو دور نہ کرسکیں گے اور اللہ تعالیٰ کے سوا ان کا کوئی والی اور مددگار نہ ہوگا۔