سورة النمل - آیت 72
قُلْ عَسَىٰ أَن يَكُونَ رَدِفَ لَكُم بَعْضُ الَّذِي تَسْتَعْجِلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہہ دے قریب ہے کہ تمھارے پیچھے آ پہنچا ہو اس کا کچھ حصہ جو تم جلدی مانگ رہے ہو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ قُلْ عَسَىٰ أَن يَكُونَ رَدِفَ لَكُم ﴾ یعنی ہوسکتا ہے وہ وقت مقرر قریب آگیا ہو اور ہوسکتا ہے وہ تم پر واقع ہونے کے قریب ہو۔ ﴿ بَعْضُ الَّذِي تَسْتَعْجِلُونَ﴾ یعنی وہ عذاب جس کے لئے تم جلدی مچاتے ہو۔