سورة النمل - آیت 54
وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ وَأَنتُمْ تُبْصِرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور لوط کو جب اس نے اپنی قوم سے کہا کیا تم بے حیائی کو آتے ہو، جب کہ تم دیکھتے ہو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
ہمارے بندے اور رسول لوط(علیہ السلام) کا ذکر کیجیے اور ان کے فضیلت والے واقعات کی خبر دیجیے جب انہوں نے اپنی قوم کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلاتے اور ان کی خیر خواہی کرتے ہوئے فرمایا : ﴿ أَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ ﴾ ” کیا تم بے حیائی کرتے ہو؟“ یعنی تم ایک ایسا گندا کام کرتے ہو جسے عقل و فطرت انتہائی فحش اور شریعت قبیح گردانتی ہے ﴿وَأَنتُمْ تُبْصِرُونَ﴾ ” اور تم دیکھتے ہو“