سورة الشعراء - آیت 222

تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ ہر زبردست جھوٹے، سخت گنہگار پر اترتے ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ ﴾ ” ہر کذاب (قول باطل کے قائل اور افترا پرداز) پر شیطان نازل ہوتے ہیں۔“ ﴿اَثِیْمٍ﴾ یعنی گناہوں کا ارتکاب کرنے والا اور بہت نافرمان۔۔۔ اس قسم کے لوگوں پر شیاطین نازل ہوتے ہیں اور شیاطین انہی لوگوں کے احوال سے مناسبت رکھتے ہیں۔