سورة الشعراء - آیت 195
بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُّبِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
واضح عربی زبان میں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ ﴾ ” صاف صاف عربی زبان میں“ اور عربی زبان سب سے افضل زبان ہے اور اسے ان لوگوں کی زبان میں نازل کیا گیا ہے جن کی طرف اسے بھیجا گیا ہے اور ان کو دعوت دینے میں یہی زبان استعمال ہوئی ہے، صاف اور واضح زبان۔ آپ غور کیجئے کہ کیسے یہ تمام فضائل فاخرہ اس عظیم کتاب میں جمع ہوگئے ہیں یہ کتاب سب سے افضل کتاب ہے، اسے سب سے افضل فرشتہ لے کر نازل ہوا، اس ہستی پر نازل ہوئی جو مخلوق میں سب سے افضل ہے اور جسم میں سب سے افضل حصے یعنی آپ کے دل پر نازل کی، سب سے افضل امت پر نازل کی گئی اور سب سے افضل، سب سے فصیح اور سب سے وسیع زبان میں نازل کی گئی اور وہ ہے واضح عربی زبان۔