سورة الشعراء - آیت 194
عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنذِرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تیرے دل پر، تاکہ تو ڈرانے والوں سے ہوجائے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ عَلَىٰ قَلْبِكَ ﴾ ” آپ کے دل پر۔“ یعنی اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! جبریل اسے لے کر آپ کے دل پر نازل ہوا ﴿ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنذِرِينَ ﴾ تاکہ آپ اس کے ذریعے سے لوگوں کو رشدو ہدایت کی راہ دکھائیں اور ان کو گمراہی کا راستہ اختیار کرنے سے ڈرائیں۔