سورة الشعراء - آیت 173
وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنذَرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ہم نے ان پر بارش برسائی، زبردست بارش۔ پس ان لوگوں کی بارش بری تھی جنھیں ڈرایا گیا تھا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا﴾ ” پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کردیا اور ان پر بارش برسائی۔‘‘ یعنی ہم نے ان پر کھنگر کے پتھر برسائے ﴿فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنذَرِينَ﴾ ” پس جو بارش ان ڈرائے گئے لوگوں پر برسائی گئی، بہت بری تھی۔“ اللہ تعالیٰ نے ان کے آخری متنفس تک کو ہلاک کردیا۔