سورة الشعراء - آیت 170
فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو نجات دی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ﴾ ” پس ہم نے ان کو اور ان کے سب سب گھر والوں کو نجات دی مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی۔“ یعنی یہ عورت ان لوگوں میں رہ گئی جن پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوا اور یہ عورت لوط علیہ السلام کی بیوی تھی۔