سورة الشعراء - آیت 168
قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ الْقَالِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس نے کہا بے شک میں تمھارے کام سے سخت دشمنی رکھنے والوں سے ہوں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
جب لوط علیہ السلام نے دیکھا کہ وہ اپنی بدکاری پر جمے ہوئے ہیں تو کہنے لگے : ﴿إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ الْقَالِينَ ﴾ ” میں تمہاری اس بدکرداری پر تم پر سخت ناراض ہوں“ میں تمہیں اس سے منع کرتا ہوں اور اس برے کام کے انجام سے ڈراتا ہوں۔