سورة الشعراء - آیت 137

إِنْ هَٰذَا إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

نہیں ہے یہ مگر پہلے لوگوں کی عادت۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اس لئے انہوں نے کہا : ﴿إِنْ هَـٰذَا إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَ﴾ ” یہ تو اگلوں ہی کے طرق ہیں۔“ یعنی یہ احوال اور یہ تمام نعمتیں وغیرہ، پہلے لوگوں کے ساتھ بھی ایسے ہوتا آیا ہے۔ وہ کبھی مالدار ہوتے تھے اور کبھی محتاج۔ یہ زمانے کے حالات ہیں۔ یہ سختیاں اور نعمتیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں نہ اس کے بندوں کی آزمائش ہیں۔