سورة الشعراء - آیت 132

وَاتَّقُوا الَّذِي أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اس سے ڈرو جس نے ان چیزوں سے تمھاری مدد کی جنھیں تم جانتے ہو۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاتَّقُوا الَّذِي أَمَدَّكُم﴾ ” اور اس ذات سے ڈرو، جس نے تمہیں مدد دی۔“ یعنی جس نے تمہیں عطا کیا ﴿بِمَا تَعْلَمُونَ﴾ ” ان چیزوں سے جن کو تم جانتے ہو۔“ یعنی اللہ تعالیٰ نے تمہیں ان نعمتوں سے نوازا ہے جو مجمول ہیں نہ ان کا انکار کیا جاسکتا ہے۔