سورة الشعراء - آیت 120

ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبَاقِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کردیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ ﴾ ” پھر اس کے بعد غرق کردیا۔“ یعنی نوح علیہ السلام اور ان اہل یمان کے بعد جو آپ کے ساتھ تھے ﴿االْبَاقِينَ﴾ باقی تمام قوم کو غرق کردیا۔