سورة الشعراء - آیت 110
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَاتَّقُوا اللّٰـهَ وَأَطِيعُونِ﴾ یہ آیت مکرر ذکر کی گئی ہے کیونکہ نوح علیہ السلام ایک نہایت طویل عرصہ تک اپنی قوم کو بار بار دعوت توحید دیتے رہے، وہ بتکرار یہ بات کہتے رہے ” اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو“ فرمایا : ﴿ فَلَبِثَ فِيهِمْ أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا﴾ (العنکبوت : 29؍14) ” پس وہ نوح علیہ السلام پچاس کم ایک ہزار سال اپنی قوم میں رہے۔“ نوح علیہ السلام نے کہا : ﴿رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَائِي إِلَّا فِرَارًا﴾ )نوح : 71؍5، 6( ” اے میرے رب ! میں اپنی قوم کو رات دن توحید کی طرف بلاتا رہا مگر وہ میرے بلانے پر اور زیادہ دور بھاگنے لگے۔ “