سورة الشعراء - آیت 91
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور گمراہ لوگوں کے لیے بھڑکتی آگ ظاہر کردی جائے گی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ﴾ ” اور جہنم کو سامنے لایا جائے گا“ اور ہر قسم کے عذاب کے ساتھ اس کو تیار کیا جائے گا ﴿ لِلْغَاوِينَ ﴾ ” گمراہ لوگوں کے لئے“ جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں مبتلا رہے، اس کے محارم کے ارتکاب کی جرأت کی، اس کے رسولوں کو جھٹلایا اور رسول جو دعوت حق لے کر آئے تھے اس کو ٹھکرا دیا۔