سورة الشعراء - آیت 86

وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ الضَّالِّينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور میرے باپ کو بخش دے، یقیناً وہ گمراہوں میں سے تھا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ الضَّالِّينَ﴾ ” اور میرے باپ کو بخش دے بے شک وہ گمراہوں میں سے تھا۔“ آپ کی یہ دعا اس وعدے کے سبب سے تھی جو آپ نے اپنے باپ سے کیا تھا : ﴿ سَأَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّي إِنَّهُ كَانَ بِي حَفِيًّا ﴾ (مریم : 19؍47) ” میں اپنے رب سے آپ کی بخشش کے لئے دعا کروں گا وہ مجھ پر بڑا ہی مہربان ہے۔“ فرمایا : ﴿وَمَا كَانَ اسْتِغْفَارُ إِبْرَاهِيمَ لِأَبِيهِ إِلَّا عَن مَّوْعِدَةٍ وَعَدَهَا إِيَّاهُ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُ أَنَّهُ عَدُوٌّ لِّلّٰـهِ تَبَرَّأَ مِنْهُ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَأَوَّاهٌ حَلِيمٌ﴾ (التوبۃ: 9؍114) ” ابراہیم کی اپنے باپ کے لئے دعائے مغفرت اس وعدے کی بنا پر تھی جو انہوں نے اپنے باپ سے کیا تھا جب ان پر واضح ہوگیا کہ وہ اللہ کا دشمن ہے تو انہوں نے اس سے براءت کا اظہار کردیا۔ ابراہیم بڑے ہی نرم دل اور بربار تھے۔ “