سورة الشعراء - آیت 47
قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
انھوں نے کہا ہم تمام جہانوں کے رب پر ایمان لے آئے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ رَبِّ مُوسَىٰ وَهَارُونَ ﴾ ” کہنے لگے ہم تمام جہانوں کے رب پر ایمان لائے جو موسیٰ اور ہارون علیہ السلام کا رب ہے۔“ اس بھرے مجمع میں باطل ذلیل و خوار ہوگیا۔ باطل کے رؤسا اور سرداروں نے اس کے بطلان کا قرار کیا۔ حق واضح ہوگیا اور غالب آگیا حتی کہ حق کی فتح کو دیکھنے والوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا مگر فرعون نے اپنی سرکشی اور ضلالت کو نہ چھوڑا اور وہ اپنی گمراہی اور عناد میں بڑھتا چلا گیا۔