سورة الشعراء - آیت 40

لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ إِن كَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

شاید ہم ان جادو گروں کے پیروکار بن جائیں، اگر وہی غالب رہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ إِن كَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ ﴾ ” تاکہ اگر جادوگر غالب رہیں تو ہم ان کے پیرو ہوجائیں۔“ یعنی انہوں نے لوگوں سے کہا کہ سب اکٹھے ہوجاؤ تاکہ موسیٰ علیہ السلام پر جادوگروں کی فتح کا نظارہ کرسکو۔ یہ بہت ماہر جادو گر ہیں ہم ان کی تعظیم اور پیروی کریں اور علم سحر کا اعتراف کریں۔ اگر وہ حق کے خواہاں ہوتے تو کہتے کہ ہم ان میں سے اس شخص کی پیروی کریں، جو حق پر ہو۔ نیز حق و صواب کا اعتراف کریں، اس لئے اس معاملے نے ان کو کوئی فائدہ نہ دیا، البتہ ان کے خلاف حجت قائم ہوگئی۔