سورة الفرقان - آیت 52

فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَجَاهِدْهُم بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس تو کافروں کا کہنا مت مان اور اس کے ساتھ ان سے جہاد کر، بہت بڑا جہاد۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اس لئے ﴿ فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ ﴾ ” پس نہ بات مانیں آپ کافروں کی۔“ یعنی کفار کی بات مان کر اس چیز کو ترک نہ کیجئے جس چیز کے ساتھ آپ کو بھیجا گیا ہے بلکہ اس کی تبلیغ کے لئے پوری کوشش کیجئے۔ ﴿ وَجَاهِدْهُم بِهِ ﴾ ” اور ان کے ساتھ جہاد کیجئے قرآن کے زور پر“ ﴿ جِهَادًا كَبِيرًا ﴾ ” جہاد بہت بڑا۔“ یعنی نصرت حق اور باطل کے قلع قمع کرنے میں کوئی دقیقہ اٹھا نہ رکھیے۔ اگرچہ آپ دیکھتے ہیں کہ وہ تکذیب اور جسارت پر جمے ہوئے ہیں تاہم آپ اپنی پوری کوشش کرتے رہیے، آپ ان کی ہدایت سے مایوس ہو کر اور ان کی خواہشات کی خاطر تبلیغ کو ترک نہ کیجئے۔