سورة المؤمنون - آیت 111
إِنِّي جَزَيْتُهُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوا أَنَّهُمْ هُمُ الْفَائِزُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک میں نے انھیں آج اس کے بدلے جو انھوں نے صبر کیا، یہ جزا دی ہے کہ بے شک وہی کامیاب ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ إِنِّي جَزَيْتُهُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوا ﴾ میں نے آج ان کو اپنی اطاعت کرنے اور تمہاری اذیتوں کو برداشت کرنے کا بدلہ دیا ہے، حتیٰ کہ وہ مجھ تک پہنچ گئے۔ ﴿ أَنَّهُمْ هُمُ الْفَائِزُونَ ﴾ ” بے شک وہی لوگ کامیاب ہیں۔“ یعنی دائمی نعمتیں اور جہنم سے چھٹکارا پاکر کامیاب ہوئے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ ایک اور آیت کریمہ میں فرماتا ہے : ﴿ فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ ﴾ (المطففین :83؍34)” آج وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں کافروں پر ہنسیں گے۔ “