سورة المؤمنون - آیت 82

قَالُوا أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

انھوں نے کہا کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے، کیا واقعی ہم ضرور اٹھائے جانے والے ہیں؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اور کہا کرتے تھے : ﴿ أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ﴾ ” کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے، تو کیا ہم زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے؟“ یعنی ان کے زعم باطل کے مطابق اس کا تصور کیا جاسکتا ہے نہ یہ بات عقل میں آسکتی ہے۔