سورة المؤمنون - آیت 65
لَا تَجْأَرُوا الْيَوْمَ ۖ إِنَّكُم مِّنَّا لَا تُنصَرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
آج مت بلبلاؤ، بے شک تم کو ہماری طرف سے مدد نہ دی جائے گی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
وہ مدد کے لیے پکارنے لگے تو ان سے کہا گیا ﴿ لَا تَجْأَرُوا الْيَوْمَإِنَّكُم مِّنَّا لَا تُنصَرُونَ ﴾ ” نہ چیخو چلاؤ آج، تم ہماری طرف سے مدد نہیں کیے جاؤ گے۔“ اور جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے نصرت نہ آئی اور اس کی جانب سے مدد منقطع ہوگئی تو وہ خود اپنی مدد کرنے پر قادر ہوئے نہ کوئی ان کی مدد کرسکا۔