سورة المؤمنون - آیت 15
ثُمَّ إِنَّكُم بَعْدَ ذَٰلِكَ لَمَيِّتُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر بے شک تم اس کے بعد ضرور مرنے والے ہو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ ثُمَّ إِنَّكُم بَعْدَ ذٰلِكَ ﴾ یعنی انسان کی تخلیق اور اس میں روح کے پھونکے جانے کے بعد ﴿ لَمَيِّتُونَ ﴾ یعنی تم ان مراحل میں سے گزرتے ہوئے ایک مرحلہ میں موت سے ہم کنار ہو گے۔