سورة المؤمنون - آیت 5
وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہی جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ ﴾ ’’اور وہ (زنا سے)اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔‘‘ اور کامل حفاظت یہ ہے کہ ان تمام امور سے اجتناب کیا جائے جو زنا کی دعوت دیتے ہیں، مثلاً غیر محرم کو دیکھنا اور چھونا وغیرہ۔ پس وہ اپنی شرم گاہوں کی ہر ایک سے حفاظت کرتے ہیں۔