سورة الحج - آیت 7
وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا وَأَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَن فِي الْقُبُورِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور (اس لیے) کہ بے شک قیامت آنے والی ہے، اس میں کوئی شک نہیں اور (اس لیے) کہ یقیناً اللہ ان لوگوں کو اٹھائے گا جو قبروں میں ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا ﴾ ” اور بلاشبہ قیامت آنے والی ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔“ پس اس کو بعید سمجھنے کی کوئی وجہ نہیں ﴿وَأَنَّ اللّٰـهَ يَبْعَثُ مَن فِي الْقُبُورِ ﴾ ” اور اللہ ان کو دوبارہ اٹھائے گا جو قبروں میں ہیں۔“ پھر تمہیں تمہارے تمام اچھے برے اعمال کی جزا دے گا۔