سورة الأنبياء - آیت 70

وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَخْسَرِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور انھوں نے اس کے ساتھ ایک چال کا ارادہ کیا تو ہم نے انھی کو انتہائی خسارے والے کردیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا ﴾ ” انہوں نے ابراہیم کے ساتھ برا چاہا۔ “یعنی ان کو جلانے کا ارادہ کیا ﴿ فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَخْسَرِينَ ﴾ ” پس ہم نے انہی کو نقصان اٹھانے والوں میں سے کردیا۔“ یعنی دنیا و آخرت میں ان کو گھاٹا کھانے والوں میں شامل کردیا اور اس کے برعکس خلیل (علیہ السلام) اور آپ کے پیروکاروں کو نفع اٹھانے اور فلاح پانے والے لوگوں میں شامل کردیا۔