سورة الأنبياء - آیت 62
قَالُوا أَأَنتَ فَعَلْتَ هَٰذَا بِآلِهَتِنَا يَا إِبْرَاهِيمُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
انھوں نے کہا کیا تو نے ہی ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ کیا ہے اے ابراہیم!؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
جب لوگ اکٹھے ہوگئے اور ابراہیم علیہ السلام کو بھی حاضر کیا گیا تو انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے پوچھا ﴿ أَأَنتَ فَعَلْتَ هَـٰذَا ﴾ ”کیا تو نے یہ کیا ہے؟“ یعنی بتوں کو توڑا ہے ﴿بِآلِهَتِنَا يَا إِبْرَاهِيمُ ﴾ یہ استفہام تقریری ہے یعنی اس اقدام کی تجھے کیسے جرات ہوئی؟