سورة الأنبياء - آیت 53
قَالُوا وَجَدْنَا آبَاءَنَا لَهَا عَابِدِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
انھوں نے کہا ہم نے اپنے باپ دادا کو انھی کی عبادت کرنے والے پایا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
چنانچہ انہوں نے کہا : ﴿وَجَدْنَا آبَاءَنَا﴾ ہم نے اپنے آباؤ اجداد کو ایسے ہی کرتے پایا ہم بھی ان کی راہ پر گامزن ہیں اور ان کی پیروی میں ان بتوں کی عبادت کرتے ہیں۔