سورة طه - آیت 79
وَأَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهُ وَمَا هَدَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ کیا اور سیدھے راستے پر نہ ڈالا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اور یہ کفر، ضلالت، بدراہی اور اللہ تعالیٰ کے راستے سے عدم اعتناء کا انجام ہے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿وَأَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهُ﴾ ” اور گمراہ کردیا فرعون نے اپنی قوم کو“ یعنی فرعون نے کفر کو مزین اور موسیٰ علیہ السلام کی دعوت کا استخفاف کر کے اور اس کو برا کہہ کر اپنی قوم کو گمراہ کیا اور کبھی بھی ان کو راہ راست نہ دکھائی۔ وہ انہیں گمراہی اور بدراہی کے گھاٹ پر لے گیا، پھر انہیں عذاب اور ہلاکت کے گڑھے میں دھکیل دیا۔