سورة طه - آیت 75
وَمَن يَأْتِهِ مُؤْمِنًا قَدْ عَمِلَ الصَّالِحَاتِ فَأُولَٰئِكَ لَهُمُ الدَّرَجَاتُ الْعُلَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جو اس کے پاس مومن بن کر آئے گا کہ اس نے اچھے اعمال کیے ہونگے تو یہی لوگ ہیں جن کے لیے سب سے بلند درجے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اور جو کوئی اپنے رب پر ایمان رکھتے، اس کے رسولوں کی تصدیق کرتے اور اس کی کتابوں کی اتباع کرتے ہوئے، اس کے حضور حاضر ہوتا ہے﴿قَدْ عَمِلَ الصَّالِحَاتِ﴾ اور اس نے قرض اور مستحب اعمال بھی سر انجام دیئے ہوتے ہیں ﴿فَأُولَـٰئِكَ لَهُمُ الدَّرَجَاتُ الْعُلَىٰ﴾ ” تو ان کے لئے بڑے درجے ہوں گے۔“ یعنی ان لوگوں کے لئے آراستہ بالا خانوں میں عالیشان ضیافتیں ہوں گی، کبھی نہ ختم ہونے والی لذتیں، بہتی ہوئی نہریں، دائمی خلود اور ایسی عظیم مسرتیں ہوں گی جو کسی آنکھ نے دیکھی ہیں نہ کسی کان نے سنی ہیں اور نہ کسی کے تصور میں ان کا گزر ہوا ہے۔