سورة طه - آیت 65

قَالُوا يَا مُوسَىٰ إِمَّا أَن تُلْقِيَ وَإِمَّا أَن نَّكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَلْقَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

انھوں نے کہا اے موسیٰ ! یا تو یہ کہ تو پھینکے اور یا یہ کہ ہم پہلے ہوں جو پھینکے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قَالُوا يَا مُوسَىٰ إِمَّا أَن تُلْقِيَ﴾ ” انہوں نے کہا، اے موسیٰ یا تو تو پہلے ڈال“ یعنی اپنا عصا ﴿وَإِمَّا أَن نَّكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَلْقَىٰ﴾ ” یا ہم پہلے ڈالنے والے بن جائیں۔“ انہوں نے یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ وہ ہر حالت میں غالب آئیں گے، موسیٰ علیہ السلام کو ابتدا کرنے یا نہ کرنے کا اختیار دیا۔