سورة طه - آیت 49
قَالَ فَمَن رَّبُّكُمَا يَا مُوسَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس نے کہا تو تم دونوں کا رب کون ہے اے موسیٰ !؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی فرعون نے موسیٰ سے انکار کے طور پر کہا : ﴿فَمَن رَّبُّكُمَا يَا مُوسَىٰ﴾ ” تم دونوں کا رب کون ہے اے موسی؟“ موسیٰ نے نہایت واضح اور کافی و شافی جواب دیا۔