سورة طه - آیت 46
قَالَ لَا تَخَافَا ۖ إِنَّنِي مَعَكُمَا أَسْمَعُ وَأَرَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
فرمایا ڈرو نہیں، بے شک میں تم دونوں کے ساتھ ہوں، میں سن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَالَ لَا تَخَافَا ﴾ فرمایا، اس بات سے نہ ڈرو کہ وہ تم پر زیادتی کرے گا۔ ﴿ إِنَّنِي مَعَكُمَا أَسْمَعُ وَأَرَىٰ﴾ ” میں تم دونوں کے ساتھ ہوں، سنتا اور دیکھتا ہوں۔“ یعنی تم دونوں میری حفاظت اور نگرانی میں ہو، میں تمہاری بات کو سن رہا اور تمہارے تمام احوال کو دیکھ رہا ہوں اس لئے فرعون سے نہ ڈرو ! چنانچہ ان دونوں کے دلوں سے فرعون کا خوف زائل ہوگیا اور اپنے رب کے وعدے پر ان کا دل مطمئن ہوگیا۔