سورة طه - آیت 29

وَاجْعَل لِّي وَزِيرًا مِّنْ أَهْلِي

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور میرے لیے میرے گھر والوں میں سے ایک بوجھ بٹانے والا بنادے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاجْعَل لِّي وَزِيرًا مِّنْ أَهْلِي ﴾ یعنی میرے گھر والوں میں سے میرا مددگار بنا دے جو میری مد کرے، جو میرا بوجھ بٹائے اور جن لوگوں کی طرف مجھے رسول بنا کر بھیجا جا رہا ہے ان کے مقابلے میں مجھے تقویت دے اور اللہ تعالیٰ سے یہ بھی دعا کی کہ یہ مددگار ان کے گھر والوں میں سے ہو اس لئے کہ یہ صلہ رحمی کا ایک طریقہ ہے۔ انسان کی نیکی کا سب سے زیادہ مستحق اس کا رشتہ دار ہوتا ہے۔