سورة طه - آیت 23

لِنُرِيَكَ مِنْ آيَاتِنَا الْكُبْرَى

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تاکہ ہم تجھے اپنی چند بڑی نشانیاں دکھائیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿لِنُرِيَكَ مِنْ آيَاتِنَا الْكُبْرَى﴾ یہ مذکور افعال۔۔۔ یعنی عصا کا سانپ بن جانا اور ہاتھ کا دیکھنے والوں کے لئے سفید چمکدار ہوجانا۔۔۔ صرف اس لئے سر انجام دیئے ہیں تاکہ ہم تجھ کو اپنی بڑی بڑی نشانیوں کا مشاہدہ کروائیں، جو تیری رسالت کی صحت اور جو کچھ تو لے کر آیا ہے اس کی حقیقت پر دلالت کرتی ہیں اور یوں تجھ کو اطمینان قلب حاصل ہوگا، تیرے علم میں اضافہ ہوگا اور تو اللہ تعالیٰ کی حفاظت اور نصرت کے وعدے پر بھروسہ کرے گا، نیز یہ نشانیاں ان لوگوں کے سامنے حجت اور دلیل ہوں گی جن کی طرف تجھ کو مبعوث کیا جا رہا ہے۔