سورة طه - آیت 21
قَالَ خُذْهَا وَلَا تَخَفْ ۖ سَنُعِيدُهَا سِيرَتَهَا الْأُولَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
فرمایا اسے پکڑ اور ڈر نہیں، عنقریب ہم اسے اس کی پہلی حالت میں لوٹا دیں گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا : ﴿خُذْهَا وَلَا تَخَفْ﴾ ” اسے پکڑ لے اور مت ڈر“ یعنی اس سے تجھ کو کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی۔ ﴿سَنُعِيدُهَا سِيرَتَهَا الْأُولَىٰ ﴾ یعنی ہم اسے اس کی اصلی ہئیت اور صفت کی طرف لوٹا دیں گے جو عصا کی ہوتی ہے۔ موسیٰ علیہ السلام نے ایمان اور تسلیم و رضا سے اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل کی اور سانپ کو پکڑ لیا اور سانپ اسی جانے پہچانے عصا میں تبدیل ہوگیا۔ یہ (پہلا)معجزہ ہے۔