سورة مريم - آیت 90
تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنشَقُّ الْأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
آسمان قریب ہیں کہ اس سے پھٹ پڑیں اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ ڈھے کر گر پڑیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یہ اتنی بڑی بات ہے کہ ﴿تَكَادُ السَّمَاوَاتُ ﴾ قریب تھا کہ آسمان اپنی عظمت اور صلابت کے باوصف ﴿يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ ﴾ اس قول سے پھٹ جاتے۔ ﴿وَتَنشَقُّ الْأَرْضُ ﴾ اور زمین پھٹ کر ریزہ ریزہ ہوجاتی۔ ﴿ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّا ﴾ اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر برابر ہوجاتے۔