سورة الكهف - آیت 100
وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِّلْكَافِرِينَ عَرْضًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اس دن ہم جہنم کو کافروں کے عین سامنے پیش کریں گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اسی لئے فرمایا : ﴿وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِّلْكَافِرِينَ عَرْضًا ﴾ ” اور دکھلا دیں گے ہم جہنم اس دن کافروں کو سامنے“ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ ﴾ (الشعراء : 26 ؍91) ” اور دوزخ گمراہوں کے سامنے لایا جائے گا۔“ یعنی کفار کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ یہ ان کا ٹھکانہ بنے اور تاکہ کفار جہنم کی بیڑیوں، اس کی بھڑکتی ہوئی آگ، اس کے ابلتے ہوئے پانی اور اس کی ناقابل برداشت سردی سے متمتع ہوں اور اس کے عذاب کا مزا چکھیں جس سے دل گونگے اور کان بہرے ہوجائیں گے یہ ان کے اعمال کا نتیجہ اور ان کے افعال کی جزا ہے۔