سورة الكهف - آیت 67

قَالَ إِنَّكَ لَن تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس نے کہا بے شک تو میرے ساتھ ہرگز صبر نہ کرسکے گا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

خضر نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا کہ میں ایسا کرنے سے انکار نہیں کرتا لیکن ﴿ لَن تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا ﴾ ” آپ میرے ساتھ صبر نہیں کر پائیں گے۔“