سورة الإسراء - آیت 104

وَقُلْنَا مِن بَعْدِهِ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ اسْكُنُوا الْأَرْضَ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ جِئْنَا بِكُمْ لَفِيفًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور ہم نے اس کے بعد بنی اسرائیل سے کہا کہ تم اس سرزمین میں رہو، پھر جب آخرت کا وعدہ آئے گا ہم تمھیں اکٹھا کر کے لے آئیں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَقُلْنَا مِن بَعْدِهِ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ اسْكُنُوا الْأَرْضَ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ جِئْنَا بِكُمْ لَفِيفًا ﴾ ” اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے کہا، رہو تم زمین میں، پس جب آخرت کا وعدہ آئے گا، تو ہم تم سب کو سمیٹ کرلے آئیں گے“ یعنی تم سب کو لے کر آئیں گے اور پھر ہر عمل کرنے والے کو اس عمل کی جزا دیں گے۔