سورة الإسراء - آیت 91
أَوْ تَكُونَ لَكَ جَنَّةٌ مِّن نَّخِيلٍ وَعِنَبٍ فَتُفَجِّرَ الْأَنْهَارَ خِلَالَهَا تَفْجِيرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یا تیرے لیے کھجوروں اور انگور کا ایک باغ ہو، پس تو اس کے درمیان نہریں جاری کردے، خوب جاری کرنا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿أَوْ تَكُونَ لَكَ جَنَّةٌ مِّن نَّخِيلٍ وَعِنَبٍ﴾ ” یا ہو تیرے واسطے ایک باغ کھجور اور انگور کا“ جن کی مدد سے تو بازاروں میں چلنے پھرنے اور آنے جانے سے مستغنی ہوجائے۔